ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / اٹلی میں ایک ہوٹل برفانی تودے کی زد میں، 30افراد لاپتہ

اٹلی میں ایک ہوٹل برفانی تودے کی زد میں، 30افراد لاپتہ

Thu, 19 Jan 2017 19:28:56  SO Admin   S.O. News Service

روم،19جنوری(ایس  اونیوز/آئی این ایس انڈیا)اٹلی میں ایک ہوٹل گزشتہ بدھ کے روز آنے والے زلزلے کے جھٹکوں کے باعث گرنے والے ایک برفانی تودے کی زد میں آ گیا۔ بتایا گیا ہے کہ اس واقعے میں کم از کم 30افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔ شہری تحفظ کی ایجنسی کے مطابق متاثرہ ہوٹل رِیگو پیانو میں ان لاپتہ افراد کو بچانے کی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس ہوٹل تک جانے والے تمام راستے برف سے اٹے ہوئے ہیں۔ اطالوی میڈیا کے مطابق یہ تین منزلہ ہوٹل مکمل طور پر برف میں دفن ہو گیا ہے۔


Share: